Posts

Showing posts from October 19, 2020

Tazmeen E Kalam E Raza : Chamak Tujh Se Paate Hain

  تمہیں فرش سے عرش پر جانے والے تمہیں نعمتِ رب سے دلوانے والے تیرے آگے سب ہاتھ پھیلانے والے  *چمک تجھ سے پاتے ہیں سب پانے والے* *مرا دل بھی چمکا دے چمکانے والے* ہیں بے مثل تیرا کرم جانے عزّت غلاموں پہ ہر دم ہیں تیری عنایت وہ گلشن ہوں صحرا ہوں دریا کے پربت  *برستا نہیں دیکھ کر ابرِ رحمت*  *بدوں پر بھی برسا دے برسانے والے* سواری سے اپنی تو جس دم اتر نہ مدینے کے ظاہر ذرا تو سنبھلنا  وہاں تھا میرے مصطفٰی کا گزارنا *حرم کی زمیں اور قدم رکھ کے چلنا*  *ارے سر کا موقع ہے او جانے والے* ہے مکے کے جلوے مانا کے اچھے مگر میں مدینے کی عظمت کے صدقے اسے تو ہے نسبت میرے مصطفٰی سے  *مدینے کے خطّے خدا تجھ کو رکھے*  *غریبوں، فقیروں کے ٹھہرانے والے* یہ منکر منافق ہے گندا ہے والله  غلاظت کا پلکے بلندہ ہے والله  جو مردہ کہے تم کو وہ مردہ ہے والله   *تو زندہ ہے والله  تو زندہ ہے والله*  *مرے چشمِ عالَم سے چھپ جانے والے* غلامِ نبی خلد میں جا بسے گا جہنم میں آقا کا منکر جلے گا جو سُنّی ہے وہ تو ہمیشہ کہے گا *رہےگا یوں ہی اُن کا چرچا رہے گا* *پڑے خاک ہو جائیں جل جانے والے* صدا گیت اُن کی محبت کے گانا جیگر نجدیوں

Marhaba - Marhaba : Jaddal Hussaini Marhaba

Marhaba,marhaba Jaddal Hussaini Marhaba Marhaba,marhaba Jaddal Hussaini Marhaba Marhaba,marhaba Jaddal Hussaini Marhaba Marhaba,marhaba Ya Noora Aini Marhaba Pur Noor Hai Zamana,Subhe Shab-e-Wiladat Pur Noor Hai Zamana,Subhe Shab-e-Wiladat Parda Utha hai Kiss ka Subh-e-Shab-e-Wiladat Marhaba,marhaba Jaddal Hussaini Marhaba Marhaba,marhaba Ya Noora Aini Marhaba Fasl-e-Bahar Aayi,Shakl-e-Nigar Aayi Fasl-e-Bahar Aayi,Shakl-e-Nigar Aayi Gulzar Hai Zamana Subh-e-Shab-e-WIladat Sarkar Ki Amad Marhaba,Dildar Ki Amad Marhaba Sab Jhoom ke Bolo Marhaba,Lab Choom ke Bolo Marhaba Zara Milkar Bolo Marhaba,Haath Utha kar Bolo Marhaba Zara Milkar Bolo Marhaba,Deewano Bolo Marhaba Marhaba,marhaba Jaddal Hussaini Marhaba Marhaba,marhaba Ya Noora Aini Marhaba Phoolon se Baa'g Mehke Shaakhon pe Murg Chehke Phoolon se Baa'g Mehke Shaakhon pe Murg Chehke Ehl-e-Bahar Aaya Subh-e-Shab-e-WIladat Marhaba,marhaba Jaddal Hussaini Marhaba Marhaba,marhaba Ya Noora Aini Marhaba Dil Jagmaga Rahe Hain Kismat

Ek Nazar Aasman Pe Daal : Marhaba

 *از قلم ⁦✍️⁩ بلبلے باغِ مدینہ حفظ حدائقِ بخشش الحاج محمد اویس رضا قادری دامت برکاتہم العالیہ* ایک نظر آسمان پہ ڈال، مرحبا چمکا ماہ نور کا ہلال، مرحبا یا رسول اللہ مرحبا مرحبا یا حبیب اللہ مرحبا مرحبا بے کسوں سے ہے جنہیں پیار وہی آئے ہیں جو دو عالم کے ہیں غمخوار وہی آئے ہیں یا رسول اللہ مرحبا مرحبا یا حبیب اللہ مرحبا مرحبا جھنڈے لگاؤ گلیاں سجاؤ کرلو چراغاں گھر جگمگاو راضی ہوگا رب ذوالجلال، مرحبا محفل سجائیں نعتیں سنائیں آقا کی آمد کی دھومیں مچائیں روز و شب یہی ہو اپنا حال، مرحبا لاریب نبیوں کے سالار آئے آئے دو عالم کے غم خوار آئے شاہکار رب ذوالجلال، مرحبا  عاشق کی دل جگمگانے لگے ہیں دیکھو ذرا مسکرانے لگے ہیں دیدنی ہیں انکے خد و خال، مرحبا صدقہ ولادت کا جلوہ دکھا دو دل کی لگی اب تو آقا بجھا دو دکھلا دو اپنا اب جمال، مرحبا جود و سخاوت ہے عادت تمہاری پھیلائے دامن کھرے ہیں بھکاری کر دو کرم آمنہ کے لال، مرحبا جام شہادت پیا ہے جنہوں نے اہل سنن کو جِلا دی انہوں نے یاد آئینگے وہ ہر سال، مرحبا شادی کے نغمے سناتے رہیں گے جشن ولادت مناتے رہیں گے وار دیں گے تم پہ جان و مال، مرحبا پڑھنے لگا جب عبید

Marhaba Aye Jaan E Jaanan ..

 *از قلم ⁦✍️⁩ بلبلے باغِ مدینہ حفظ حدائقِ بخشش الحاج محمد اویس رضا قادری دامت برکاتہم العالیہ* مرحبا اے جان جاناں جان ایماں یا نبی ﷺ مرحبا محبوب یزداں شاہ خوباں یا نبی ﷺ آپﷺ آئے روشنی پھیلی اندھیرا چھٹ گیا مرحبا سد مرحبا محر تاباں یا بنی ﷺ  فضلِ رب سے آگیا ہے جشن پھر میلاد کا بخششوں کا مغفرت کا لے کے ساماں یانبی ﷺ  کیوں نہ ہوں شاد مسلماں آپﷺ کے میلاد پر ذٰلِكَ فَلْيَفْرَحُوْ کہتــا ہے قرآں یا نبی آپ ﷺ کی آمد کا ڈنکا کیوں بجے نہ حشر تک آپ ﷺ کی آمد جو ٹھہری رب کا احساں ہا نبیﷺ آپ ﷺ کا یوم ولادت عاشقوں کی عید ہے جل اُٹھے شیطاں منانے ہم جو خوشیاں یا نبی ﷺ آپ ﷺ کی آمد کا صدقہ دونوں عالم پا گئے ہم گداؤں کا بھی بھر دیں آج دامن یا بنی ﷺ لوگ کہتے ہیں عبیدِ قادری کو نعت خواں آپ ﷺ بھی کہہ دیں اسے اپنا ثناخواں یا نبی [ Link : https://faizanehuzoortajushshariyah.blogspot.com/2020/10/marhaba-aye-jaan-e-jaanan.html ]

Jab Tak Jiyun MAin Aaqa : Koie Gam Na Paas Na Aaye

 *از قلم ⁦✍️⁩ بلبلے باغِ مدینہ حفظ حدائقِ بخشش الحاج محمد اویس رضا قادری دامت برکاتہم العالیہ* جب تک جیوں میں آقاﷺ کوئی غم نہ پاس آۓ جو مروں تو ہو لحد پر تیریﷺ رحمتوں کے ساۓ میری زندگی کا مقصد ہوئے کاش عشقِ احمد ﷺ مجھے موت بھی جو آۓ اسی جستجو میں آۓ ہے خزاں نے ڈالے ڈیرے مرجھا گۓ ہیں سب گُل میرے اُجـــرے باغ میں پھر آقـــاﷺ بہار آۓ جسے مارا ہو غموں نے جسے گھیرا ہو دکھوں نے میرا مشورہ ہے اس کو وہ مدینہ ہو کے آۓ کوئی غار ثور میں یوں بازبانِ حال بولے  نہ ہٹاؤں گا انگوٹھا میری جان اگرچہ جاۓ مولا علی کی طاعت کہ وہ شان ﷲ ﷲ جس کے لیے وہ ڈوبا سورج بھی لوٹ آۓ درِ یار پر پڑا ہوں اس امید پر گرا ہوں جو گرا ہوا ہو خود ہی اسے کون اب گراۓ میں غلامِ پنجتن نہ سمجھنا بےسہارا میں ہوں غوث کا دیوانہ کوئی ہاتھ تو لگاۓ یہی آرزو دلی ہے تیری بزم میں کسی دن یہ تیرا عبید آۓ تجھے نعت بھی سناۓ [ Link : https://faizanehuzoortajushshariyah.blogspot.com/2020/10/jab-takjiyun-main-aaqa-koie-gam-na-paas.html ]

Gunahon Ki Aadat Chudaa Mere Maula

 *از قلم ⁦✍️⁩ بلبلے باغِ مدینہ حفظ حدائقِ بخشش الحاج محمد اویس رضا قادری دامت برکاتہم العالیہ* گناہوں کی عادت چھرا میرے مولا مجھے نیک انساں بنا میرے مولا جو تجھ کو جو تیرے نبی ﷺ کو پسند ہے مجھے ایسا بندہ بنا میرے مولا تو مسجود میرا میں ساجد ہوں تیرا تو مالک میں بندہ تیرا میرے مولا تو لے گا اگر عدل سے کام اپنے میں ہوں مستحک نار کا میرے مولا جو رحمت تری شاملِ حال ہو تو ٹکھانا ہے جنت میرا میرے مولا تجھے تو خبر ہے میں کتنا بُرا ہوں تو عیبوں کو میرے چھپا میرے مولا میری تاقیامت جو نسلیں ہوں یارب وہ سب عاشقِ مصطفیٰ ﷺ میرے مولا نہ محتاج کر تو جہاں میں کسی کا مجھے مفلسی سے بچا میرے مولا ہے کعبے پہ نظریں عبیدِ رضا کی ہو مقبول ہر اک دعا میرے مولا [ : Link :  ] `•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•` [ Blog :: Mohammed Usman Gani Qureshi] (Social Media :- WhatsApp , Instagram )

Main Chala Main Chala

 * از قلم ⁦✍️⁩ بلبلے باغِ مدینہ حفظ حدائقِ بخشش الحاج محمد اویس رضا قادری دامت برکاتہم العالیہ* *تم چلو نہ چلو میں چلا میں چلا* *سایہ افگن ہوئی رحمت مصطفیٰ* پھر مدینے کا مجھ کو بلاوا ملا پھر کرم ہو گیا میں مدینے چلا ساقی آ مۓ پلا میں مدینے چلا مست و بے خد بنا میں مدینے چلا کیف سہ چھا گیا میں مدینے چلا جھومتا جھومتا میں مدینے چلا ان کے مینار پر جب پرے گی نظر گنبدِ سبز پر جب پرے گی نظر  ممبرِ نور پر جب اٹھے گی نظر  کیا سرور آۓ گا میں مدینے چلا میرے صدیق عمر ہو سلام آپ پر اور رحمت سدا میں مدینے چلا وہ اُحد کی زمیں ہے جہاں پر مکیں میرے حمزہ پیا میں مدینے چلا سبز گنبد کا نور زنگ کر دے گا دور پاۓ گا دل جلا میں مدینے چلا جو ہیں محبوبِ رب ﷺ اپنی اُن سے ہی سب بخشوانے خطا میں مدینے چلا کیا کرے گا اِدھر باندھ رختِ سفر چل عبیدِرضا میں مدینے چلا لطف تو جب ملے مجھ سے مرشد کہے چل عبیدِرضا میں مدینے چلا  [ : Link : ] `•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•` [ Blog :: Mohammed Usman Gani Qureshi] (Social Media :- WhatsApp , Instagram )

Jashn E Subh E Bahara

 *از قلم ⁦✍️⁩ بلبلے باغِ مدینہ حفظ حدائقِ بخشش الحاج محمد اویس رضا قادری دامت برکاتہم العالیہ* جشنِ صبح بہارا منائیں گے ہم مرحبا کی صدائیں لگاۓ گے ہم سبز جھنڈے گھروں پر لگائے گے ہم اور شیطان کو یوں جلاۓ گے ہم جشن میلاد کا عید سے کم نہیں گھر محلے دوکانیں سجاۓ گے ہم کوئی جل جل کے ہو خاک ہوتا رہے اُنﷺ کی آمد کی دھومیں مچاۓ گے ہم بزم میلاد میں جھومتے جھومتے اپنے ہاوتھوں کو پرچم بناۓ گے ہم عاشقوں کی تو گٹی میں ہے بارہویں اپنے بچوں کو یہ سکھائیں گے ہم نعت پڑھنا عبید اپنی عادت رہی نعت پڑھتے ہی جنت میں جائیں گے ہم [ Link : https://faizanehuzoortajushshariyah.blogspot.com/2020/10/jashn-e-subh-e-bahara.html ]

Mehboob Ke Dar Per Jaoon Woh Waqt E Mubarak Aaye

 *از قلم ⁦✍️⁩ بلبلے باغِ مدینہ حفظ حدائقِ بخشش الحاج محمد اویس رضا قادری دامت برکاتہم العالیہ* محبوب ﷺ کے در پر جائوں وہ وقت مبارک آۓ تقدیر اپنی چمکاؤں وہ وقت مبارک آۓ جب پیشِ نظر ہو میرے مینار و گنبد ترےﷺ میں غش کھا کر گِر جاؤں وہ وقت مبارک آۓ پھر زیرِ گنبدِ خضرا رو رو کے دستبستہ سب حال میں ان کو سناؤ وہ وقتِ مبارک دل کو اپنے سمجھا کر دیدار کی آس دِلا رو رو کے میں سو جاؤں وہ وقتِ مبارک آۓ وہ خواب میں جلوہ دکھائیں سرکارﷺ کرم فرمائے میں قدموں میں گِر جاؤں وہ وقت مبارک آۓ ہے دل کا عبید یہ ارماں پھر بن کے اُن ﷺ کا مہماں دربار میں نعت سناؤں وہ وقت مبارک آۓ [ Link : https://faizanehuzoortajushshariyah.blogspot.com/2020/10/woh-waqt-e-mubarak-aaye.html ]

Marhaba - Marhaba

 بےکسوں سے ہے جنہیں پیار وہی آئے ہیں جو دوعالم کے ہیں غمخوار وہی آئے ہیں یا رسول اللہ ﷺ مرحبا، یا حبیب اللہ ﷺ  مرحبا ایک نظر آسماں پہ ڈال مرحبا مرحبا چمکا ماہ نور کا ہلال مرحبا مرحبا یا رسول اللہ ﷺ  مرحبا، یا حبیب اللہ ﷺ  مرحبا جھنڈے لگاو گلیاں سجاو'کرلو چراغاں گهر جگمگاو راضی ہوگا رب دوالجلال مرحبا مرحبا یا رسول اللہ ﷺ مرحبا، یا حبیب اللہ ﷺ  مرحبا محفل سجائیں نعتیں سنائیں' آقاﷺ کی آمد کی دهومیں مچائیں روز و شب یہی ہو اپنا حال مرحبا مرحبا یا رسول اللہ ﷺ  مرحبا، یا حبیب اللہ ﷺ  مرحبا لاریب نبیوں کے سالار آئے'آئے دوعالم کے غمخوار آئے شاہکار رب ذوالجلال مرحبا مرحبا یا رسول اللہ ﷺ  مرحبا، یا حبیب اللہ ﷺ مرحبا صدقہ ولادت کا جلوہ دکھا دو'دل کی لگی اب تو آقاﷺ بجها دو دکھلا دو اپنا اب جمال مرحبا مرحبا یا رسول اللہ ﷺ  مرحبا، یا حبیب اللہ ﷺ مرحبا جودوسخاوت ہے عادت تمہاری'پهیلائے دامن کھڑے ہیں بھکاری کردو کرم آمنہ رضی اللہ عنہا کے لال مرحبا مرحبا یا رسول اللہ ﷺ  مرحبا ،یا حبیب اللہ ﷺ  مرحبا شادی کے نغمے سناتے رہیں گے'جشن ولادت مناتے رہیں گے وار دیں گے ان پہ جان و مال مرحبا