Mehboob Ke Dar Per Jaoon Woh Waqt E Mubarak Aaye
*از قلم ✍️ بلبلے باغِ مدینہ حفظ حدائقِ بخشش الحاج محمد اویس رضا قادری دامت برکاتہم العالیہ*
محبوب ﷺ کے در پر جائوں وہ وقت مبارک آۓ
تقدیر اپنی چمکاؤں وہ وقت مبارک آۓ
جب پیشِ نظر ہو میرے مینار و گنبد ترےﷺ
میں غش کھا کر گِر جاؤں وہ وقت مبارک آۓ
پھر زیرِ گنبدِ خضرا رو رو کے دستبستہ
سب حال میں ان کو سناؤ وہ وقتِ مبارک
دل کو اپنے سمجھا کر دیدار کی آس دِلا
رو رو کے میں سو جاؤں وہ وقتِ مبارک آۓ
وہ خواب میں جلوہ دکھائیں سرکارﷺ کرم فرمائے
میں قدموں میں گِر جاؤں وہ وقت مبارک آۓ
ہے دل کا عبید یہ ارماں پھر بن کے اُن ﷺ کا مہماں
دربار میں نعت سناؤں وہ وقت مبارک آۓ
[ Link : https://faizanehuzoortajushshariyah.blogspot.com/2020/10/woh-waqt-e-mubarak-aaye.html ]
Comments
Post a Comment