Posts

Showing posts from October 20, 2020

Mawlood Ki Ghadi Aayi

 *از قلم ⁦✍️⁩ بلبلے باغِ مدینہ حفظ حدائقِ بخشش الحاج محمد اویس رضا قادری دامت برکاتہم العالیہ* پڑھو درود کہ مولود کی گھڑی آئ آۓ سرکارﷺ آۓ میرے دلدارﷺ آۓ ہر اک ساعت و لمحہ ہے قیمتی اس کا ہر ایک رات سے بڑھ کر ملا اسے رتبہ اسی لیے تو یہ شب بہترین کہلائی خدا کا شکر کرو اور پڑھو درود ان پر کہ آج لاۓ ہیں تشریف ہادی و رہبرﷺ زمانے بھر میں ہے مشہور جن کی یکتائی  چھٹے ہیں بادلِ غم خوشیاں ساتھ لائی  ہر ایک چہرے اب مسکراہٹ آئی ہے ہر اک کے دل میں بجی ہے خوشی کی شہنائی جہاں میں سبز پرچموں کی بہار آئی ہے اور عاشقوں نے مکاں ہر گلی سجائی ہے ہے شاد شاد نبیﷺ کا ہر اک تمنائی جہاں گونج اٹھا مرحبا کے نعروں سے خوشی ہے کیسی نہ پوچھو یہ غم کی ماروں سے یہی وہ رات ہے جو کیف کا سما لائی انہی کے در سے ہی دریاِ جود بہتے ہیں وہ آۓجو نہیں سائل کو نہیں کہتے ہیں سخاوت ایسی عطا رب نے اُنﷺ کو فرمائی شبِ ولادتِ سرکارﷺ کا ہے یہ صدقہ  کہ مل گیا ہے ثناخاں  عبید کو جذبہ  مسافر اس کی یہ محنت جبیں تو رنگ لائی [ Link : https://faizanehuzoortajushshariyah.blogspot.com/2020/10/mawlood-ki-ghadi-aayi_20.html ]

Charon Taraf Noor Chaya :: Aaqa Ka Meelad Aaya.

 *از قلم ⁦✍️⁩ بلبلے باغِ مدینہ حفظ حدائقِ بخشش الحاج محمد اویس رضا قادری دامت برکاتہم العالیہ* چاروں طرف نور چھایا آقا ﷺ کا میلاد آیا خوشیوں کا پیغام لایا آقا ﷺ کا میلاد آیا خوشیاں مناتے ہیں وہی جھنڈے لگاتے ہیں وہی جن پر ہوا ان ﷺ کا سایہ آقا ﷺ کا میلاد آیا غوث الوریٰ اور داتا نے مرے رضا اور خواجہ نے سب نے ہی دن یہ منایا آقا ﷺ کا میلاد آیا نعت نبی ﷺ تم سناؤ عشق نبی ﷺ کو برھاؤ ہم کو رضا نے سکھایا آقا ﷺ کا میلاد آیا کر *عبید* اُن ﷺ کی مدحت تجھ پر خدا کی ہے رحمت تم نے مقدر یہ پایا آقا ﷺ کا میلاد آیا [ Link : https://faizanehuzoortajushshariyah.blogspot.com/2020/10/charon-taraf-noor-chaya-aaqa-ka-meelad.html ]