Posts

Showing posts from May 10, 2020

Kalam E Gulazar E Millat

پال کے رکھے ہیں سینے میں جو الفت ان کی پال کے رکھے ہیں سینے میں جو الفت ان کی ہے خدا ان کا نبی ان کے ہیں جنت ان کی میں بھی ویکھونگا مدینے کی وہ دلکش گلیاں مجھ کو مل جائے جو اک بار حمایت ان کی ہمپکاریں جو یہاں سے وہ وہاں سنتے ہیں اللہ اللہ رے کیسی ہے سماعت ان کی مجھ کو نہلا کے دفن کر دو عزیزوں جلدی قبر میں ہونے ہی والی ہے زیارت ان کی عشق احمد نے انہیں کر دیا اعلی حضرت ہوگئی رشک جناں دیکھیئے تربت ان کی ازہری پیر سے جلتے رہیں چلنے والے پر بھی بڑھتی ہی رہی شان سے شہرت ان کی تھام لو ازہری سرکار کا دامن بڑھ کر لے کے فردوس میں جائےگی اطاعت ان کی نار دوزخ کا تو غم کرتا ہے کیوں کر گلزار بخشوا لے گی سر حشر شفاعت ان کی [ Contact :- 9929114267 ]