Kalam E Gulazar E Millat

پال کے رکھے ہیں سینے میں جو الفت ان کی



پال کے رکھے ہیں سینے میں جو الفت ان کی
ہے خدا ان کا نبی ان کے ہیں جنت ان کی


میں بھی ویکھونگا مدینے کی وہ دلکش گلیاں
مجھ کو مل جائے جو اک بار حمایت ان کی


ہمپکاریں جو یہاں سے وہ وہاں سنتے ہیں
اللہ اللہ رے کیسی ہے سماعت ان کی


مجھ کو نہلا کے دفن کر دو عزیزوں جلدی
قبر میں ہونے ہی والی ہے زیارت ان کی


عشق احمد نے انہیں کر دیا اعلی حضرت
ہوگئی رشک جناں دیکھیئے تربت ان کی


ازہری پیر سے جلتے رہیں چلنے والے
پر بھی بڑھتی ہی رہی شان سے شہرت ان کی


تھام لو ازہری سرکار کا دامن بڑھ کر
لے کے فردوس میں جائےگی اطاعت ان کی


نار دوزخ کا تو غم کرتا ہے کیوں کر گلزار
بخشوا لے گی سر حشر شفاعت ان کی


[ Contact :- 9929114267 ]

Comments

Post a Comment

Popular posts from this blog

Ziya e Mustafa Ban Kar Ziya Ul Mustafa Aaye

Mat Pucho Bareilly Meñ Humne