Posts

Showing posts from June 15, 2021

Sayyedi Aala Hazrat Ki Mash'hoor Rubayi O Qata'at

کس ہاتھ کا خم تاب و تواں ٹوٹ گیا کانپا ید بیضا کہ عصا ٹوٹ گیا جنبش ہوئ کس مہر کی انگلی سے رضا بجلی سی گری شیشۂ مہ ٹوٹ گیا ( Click here for Sharah ) آب دُر دنداں سے عدن ڈوب گیا رشک لب لعلیں سے یمن ڈوب گیا خجلت یہ ہوی دیکھ کے روۓ شاہ کو شبنم کے پسینہ میں چمن ڈوب گیا ( Click  here  for Sharah ) نور رُخ انور کا عجب جلوہ ہے آٹھوں پہر اس کوچے میں دن رہتا ہے یہ شام مدینہ نہ سمجھنا اے دل آہ دل عاشق کا دھواں چھایا رہتا ہے ( Click  here  for Sharah ) پرواز میں جب مدحت شاہ میں آؤں تاعرش پَرِ فکر رسا سے جاؤں مضمون کی بندش تو میسر ہے رضا کافی کا درد دل کہاں سے لاؤں ( Click  here  for Sharah ) مہکا ہے میری بوۓ دہن سے عالم ہاں نغمۂ شیریں نہیں تلخی سے بہم کافی سلطان نعت ہے رضا انشاء اللّٰہ میں ہوں وزیر اعظم ( Click  here  for Sharah ) عشق احمد میں جسے چاک گریباں دیکھا گل ہوا صبح ہمیشہ اسے خنداں دیکھا تھا ملاقاتِ رضا کا ہمیں عمر سے شوق بارے آج اس کو مدینہ میں غزل خواں دیکھا ( Click  here  for Sharah ) بوسہ گہ اصحاب وہ مہر سامی وہ شانۂ چپ میں اس کی عنبر فامی یہ طرفہ کہ ہے کعبہ جان و دل میں سنگِ اسود ن