Posts

Showing posts from June 8, 2021

Manqabat e Tajushshariyah : 3rd Urs e Azhari

  بستی بستی قریہ قریہ شہرت ہے   آیا تیجہ عرسِ تاجِ شریعت ہے  سہرا گوندھ کے حورو غلماں لائی ہیں  پھولوں میں طیبہ کی پیاری نگھت ہے نوشاہ بن کر بیٹھے ہیں میرے مرشد  صدقہ ان کا بانٹتے اعلٰی حضرت ہیں  دیکھو یہ کیسا نورانی روضہ ہے  مرشد کا دربار تو مثلِ جنت ہے  فاصح انفاس اور درودوں کی ڈالی  یہ بھی ان کی پیاری پیاری عادت ہے  نسلِ ہم پر ناز کریں گی اس باعث  ہم نے دیکھا روئے تاجِ شریعت ہیں  ایسا قائد لا کر ہم کو بتلاؤ  جیسے ہمارے قائدِ اہلِ سنت ہیں  نامِ عسجد سن کے دل تڑپ جائے  رضویّت کی یہ بھی ایک علامت ہے  حسام اور همان رضا پر جاں قرباں  دونوں جلوہ گاہِ تاجِ شریعت ہے  کیوں کرتا ہے خوف ظہیرِ رضوی تو  تیرے سر پر دستِ قائدِ ملت ہے طالب دعا : محمد رضا قادری `•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•` [Blog :: Mohammed Usman Gani Qureshi] (Social Media :- WhatsApp , Instagram )

Manqabat Tajushshariyah :: Dil ye Mera Nahi Azhari Ke Liye

دل یہ مرا نہیں ہے کسی کے لیے ہے فقط ازہری ازہری کے لیے جن کی آنکھوں میں جلوے بسے ہیں ترے وہ ترستے نہیں چاندنی کے لیے ٹمٹماتے دیو سے مجھے کیا غرض ہے مرا چاند بس روشنی کے لیے یاں طبیعت کے چاہے پہ مت جائیے یہ شریعت نہیں دل لگی کے لیے مسلکِ اعلیٰ حضرت مری جان ہے زندگی وار دوں زندگی کے لیے جو رضآ کا نہیں وہ ہمارا نہیں یہی معیار ہو زندگی کے لیے چھوڑ دو حاسدو تم حسد چھوڑ دو کیوں تلے ہو بھلا خودکشی کے لیے مرا دل مری جان ازہری کے لیے کاش محشر میں مجھ سے یہ کہہ دے خدا جا تجھے بخشا ہے ازہری کے لیے  ناز کر اے حسنٓ اپنی قسمت پہ تو مل گئے ازہری رہبری کے لیے `•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•` [Blog :: Mohammed Usman Gani Qureshi] (Social Media :- WhatsApp , Instagram )