Manqabat Tajushshariyah :: Dil ye Mera Nahi Azhari Ke Liye
دل یہ مرا نہیں ہے کسی کے لیے
ہے فقط ازہری ازہری کے لیے
جن کی آنکھوں میں جلوے بسے ہیں ترے
وہ ترستے نہیں چاندنی کے لیے
ٹمٹماتے دیو سے مجھے کیا غرض
ہے مرا چاند بس روشنی کے لیے
یاں طبیعت کے چاہے پہ مت جائیے
یہ شریعت نہیں دل لگی کے لیے
مسلکِ اعلیٰ حضرت مری جان ہے
زندگی وار دوں زندگی کے لیے
جو رضآ کا نہیں وہ ہمارا نہیں
یہی معیار ہو زندگی کے لیے
چھوڑ دو حاسدو تم حسد چھوڑ دو
کیوں تلے ہو بھلا خودکشی کے لیے
مرا دل مری جان ازہری کے لیے
کاش محشر میں مجھ سے یہ کہہ دے خدا
جا تجھے بخشا ہے ازہری کے لیے
ناز کر اے حسنٓ اپنی قسمت پہ تو
مل گئے ازہری رہبری کے لیے
`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`
[Blog :: Mohammed Usman Gani Qureshi]
Comments
Post a Comment