Manqabat e Tajushshariyah : 3rd Urs e Azhari
بستی بستی قریہ قریہ شہرت ہے
آیا تیجہ عرسِ تاجِ شریعت ہے
سہرا گوندھ کے حورو غلماں لائی ہیں
پھولوں میں طیبہ کی پیاری نگھت ہے
نوشاہ بن کر بیٹھے ہیں میرے مرشد
صدقہ ان کا بانٹتے اعلٰی حضرت ہیں
دیکھو یہ کیسا نورانی روضہ ہے
مرشد کا دربار تو مثلِ جنت ہے
فاصح انفاس اور درودوں کی ڈالی
یہ بھی ان کی پیاری پیاری عادت ہے
نسلِ ہم پر ناز کریں گی اس باعث
ہم نے دیکھا روئے تاجِ شریعت ہیں
ایسا قائد لا کر ہم کو بتلاؤ
جیسے ہمارے قائدِ اہلِ سنت ہیں
نامِ عسجد سن کے دل تڑپ جائے
رضویّت کی یہ بھی ایک علامت ہے
حسام اور همان رضا پر جاں قرباں
دونوں جلوہ گاہِ تاجِ شریعت ہے
کیوں کرتا ہے خوف ظہیرِ رضوی تو
تیرے سر پر دستِ قائدِ ملت ہے
طالب دعا : محمد رضا قادری
`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`
[Blog :: Mohammed Usman Gani Qureshi]
Comments
Post a Comment