Marhaba - Marhaba

 بےکسوں سے ہے جنہیں پیار وہی آئے ہیں

جو دوعالم کے ہیں غمخوار وہی آئے ہیں

یا رسول اللہ ﷺ مرحبا، یا حبیب اللہ ﷺ  مرحبا


ایک نظر آسماں پہ ڈال مرحبا مرحبا

چمکا ماہ نور کا ہلال مرحبا مرحبا

یا رسول اللہ ﷺ  مرحبا، یا حبیب اللہ ﷺ  مرحبا


جھنڈے لگاو گلیاں سجاو'کرلو چراغاں گهر جگمگاو

راضی ہوگا رب دوالجلال مرحبا مرحبا

یا رسول اللہ ﷺ مرحبا، یا حبیب اللہ ﷺ  مرحبا


محفل سجائیں نعتیں سنائیں' آقاﷺ کی آمد کی دهومیں مچائیں

روز و شب یہی ہو اپنا حال مرحبا مرحبا

یا رسول اللہ ﷺ  مرحبا، یا حبیب اللہ ﷺ  مرحبا


لاریب نبیوں کے سالار آئے'آئے دوعالم کے غمخوار آئے

شاہکار رب ذوالجلال مرحبا مرحبا

یا رسول اللہ ﷺ  مرحبا، یا حبیب اللہ ﷺ مرحبا


صدقہ ولادت کا جلوہ دکھا دو'دل کی لگی اب تو آقاﷺ بجها دو

دکھلا دو اپنا اب جمال مرحبا مرحبا

یا رسول اللہ ﷺ  مرحبا، یا حبیب اللہ ﷺ مرحبا


جودوسخاوت ہے عادت تمہاری'پهیلائے دامن کھڑے ہیں بھکاری

کردو کرم آمنہ رضی اللہ عنہا کے لال مرحبا مرحبا

یا رسول اللہ ﷺ  مرحبا ،یا حبیب اللہ ﷺ  مرحبا


شادی کے نغمے سناتے رہیں گے'جشن ولادت مناتے رہیں گے

وار دیں گے ان پہ جان و مال مرحبا مرحبا

یا رسول اللہ ﷺ مرحبا ، یا حبیب اللہ ﷺ  مرحبا


پڑھنے لگا جب عبید ان کی نعتیں'ہونے لگیں چارسو اس کی باتیں

فیض رضا کا ہے سب کمال مرحبا مرحبا

یا رسول اللہ ﷺ مرحبا ، یا حبیب اللہ ﷺ مرحبا




[ Link : https://faizanehuzoortajushshariyah.blogspot.com/2020/10/mrhaba-marhaba.html ]


Comments

Popular posts from this blog

Ziya e Mustafa Ban Kar Ziya Ul Mustafa Aaye

Mat Pucho Bareilly Meñ Humne