Main Chala Main Chala
*از قلم ✍️ بلبلے باغِ مدینہ حفظ حدائقِ بخشش الحاج محمد اویس رضا قادری دامت برکاتہم العالیہ*
*تم چلو نہ چلو میں چلا میں چلا*
*سایہ افگن ہوئی رحمت مصطفیٰ*
پھر مدینے کا مجھ کو بلاوا ملا
پھر کرم ہو گیا میں مدینے چلا
ساقی آ مۓ پلا میں مدینے چلا
مست و بے خد بنا میں مدینے چلا
کیف سہ چھا گیا میں مدینے چلا
جھومتا جھومتا میں مدینے چلا
ان کے مینار پر جب پرے گی نظر
گنبدِ سبز پر جب پرے گی نظر
ممبرِ نور پر جب اٹھے گی نظر
کیا سرور آۓ گا میں مدینے چلا
میرے صدیق عمر ہو سلام آپ پر
اور رحمت سدا میں مدینے چلا
وہ اُحد کی زمیں ہے جہاں پر مکیں
میرے حمزہ پیا میں مدینے چلا
سبز گنبد کا نور زنگ کر دے گا دور
پاۓ گا دل جلا میں مدینے چلا
جو ہیں محبوبِ رب ﷺ اپنی اُن سے ہی سب
بخشوانے خطا میں مدینے چلا
کیا کرے گا اِدھر باندھ رختِ سفر
چل عبیدِرضا میں مدینے چلا
لطف تو جب ملے مجھ سے مرشد کہے
چل عبیدِرضا میں مدینے چلا
[ : Link : ]
`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`
[Blog :: Mohammed Usman Gani Qureshi]
Comments
Post a Comment