Jashn E Subh E Bahara
*از قلم ✍️ بلبلے باغِ مدینہ حفظ حدائقِ بخشش الحاج محمد اویس رضا قادری دامت برکاتہم العالیہ*
جشنِ صبح بہارا منائیں گے ہم
مرحبا کی صدائیں لگاۓ گے ہم
سبز جھنڈے گھروں پر لگائے گے ہم
اور شیطان کو یوں جلاۓ گے ہم
جشن میلاد کا عید سے کم نہیں
گھر محلے دوکانیں سجاۓ گے ہم
کوئی جل جل کے ہو خاک ہوتا رہے
اُنﷺ کی آمد کی دھومیں مچاۓ گے ہم
بزم میلاد میں جھومتے جھومتے
اپنے ہاوتھوں کو پرچم بناۓ گے ہم
عاشقوں کی تو گٹی میں ہے بارہویں
اپنے بچوں کو یہ سکھائیں گے ہم
نعت پڑھنا عبید اپنی عادت رہی
نعت پڑھتے ہی جنت میں جائیں گے ہم
[ Link : https://faizanehuzoortajushshariyah.blogspot.com/2020/10/jashn-e-subh-e-bahara.html ]
Comments
Post a Comment