Tazmeen E Kalam E Raza : Chamak Tujh Se Paate Hain
تمہیں فرش سے عرش پر جانے والے
تمہیں نعمتِ رب سے دلوانے والے
تیرے آگے سب ہاتھ پھیلانے والے
*چمک تجھ سے پاتے ہیں سب پانے والے*
*مرا دل بھی چمکا دے چمکانے والے*
ہیں بے مثل تیرا کرم جانے عزّت
غلاموں پہ ہر دم ہیں تیری عنایت
وہ گلشن ہوں صحرا ہوں دریا کے پربت
*برستا نہیں دیکھ کر ابرِ رحمت*
*بدوں پر بھی برسا دے برسانے والے*
سواری سے اپنی تو جس دم اتر نہ
مدینے کے ظاہر ذرا تو سنبھلنا
وہاں تھا میرے مصطفٰی کا گزارنا
*حرم کی زمیں اور قدم رکھ کے چلنا*
*ارے سر کا موقع ہے او جانے والے*
ہے مکے کے جلوے مانا کے اچھے
مگر میں مدینے کی عظمت کے صدقے
اسے تو ہے نسبت میرے مصطفٰی سے
*مدینے کے خطّے خدا تجھ کو رکھے*
*غریبوں، فقیروں کے ٹھہرانے والے*
یہ منکر منافق ہے گندا ہے والله
غلاظت کا پلکے بلندہ ہے والله
جو مردہ کہے تم کو وہ مردہ ہے والله
*تو زندہ ہے والله تو زندہ ہے والله*
*مرے چشمِ عالَم سے چھپ جانے والے*
غلامِ نبی خلد میں جا بسے گا
جہنم میں آقا کا منکر جلے گا
جو سُنّی ہے وہ تو ہمیشہ کہے گا
*رہےگا یوں ہی اُن کا چرچا رہے گا*
*پڑے خاک ہو جائیں جل جانے والے*
صدا گیت اُن کی محبت کے گانا
جیگر نجدیوں کے یوں ہی تم جلانا
عبیدِ رضا اُن سے دھوکا نہ کھانا
رضا کا یہ پیغام سب کو سنانا
اور نہ بھول جانا
*رضا نفسِ دشمن ہے دم میں نہ آنا*
*کہاں تم نے دیکھے ہیں چندرانے والے*
Lyrics Writing Muhammad Raza Qadri Azhari Nagpur :-: Contact (Lyrics Writter) : +918999678372
Contact Us :- 9929114267 ( Mohammed Usman Gani Qureshi)
{ Link }
Comments
Post a Comment