Marhaba Aye Jaan E Jaanan ..
*از قلم ✍️ بلبلے باغِ مدینہ حفظ حدائقِ بخشش الحاج محمد اویس رضا قادری دامت برکاتہم العالیہ*
مرحبا اے جان جاناں جان ایماں یا نبی ﷺ
مرحبا محبوب یزداں شاہ خوباں یا نبی ﷺ
آپﷺ آئے روشنی پھیلی اندھیرا چھٹ گیا
مرحبا سد مرحبا محر تاباں یا بنی ﷺ
فضلِ رب سے آگیا ہے جشن پھر میلاد کا
بخششوں کا مغفرت کا لے کے ساماں یانبی ﷺ
کیوں نہ ہوں شاد مسلماں آپﷺ کے میلاد پر
ذٰلِكَ فَلْيَفْرَحُوْ کہتــا ہے قرآں یا نبی
آپ ﷺ کی آمد کا ڈنکا کیوں بجے نہ حشر تک
آپ ﷺ کی آمد جو ٹھہری رب کا احساں ہا نبیﷺ
آپ ﷺ کا یوم ولادت عاشقوں کی عید ہے
جل اُٹھے شیطاں منانے ہم جو خوشیاں یا نبی ﷺ
آپ ﷺ کی آمد کا صدقہ دونوں عالم پا گئے
ہم گداؤں کا بھی بھر دیں آج دامن یا بنی ﷺ
لوگ کہتے ہیں عبیدِ قادری کو نعت خواں
آپ ﷺ بھی کہہ دیں اسے اپنا ثناخواں یا نبی
[ Link : https://faizanehuzoortajushshariyah.blogspot.com/2020/10/marhaba-aye-jaan-e-jaanan.html ]
Comments
Post a Comment