Zahe Qismat Madeene Jaa Raha Hoon
زہے قسمت مدینے جا رہا ہوں
سعادت کیسی اعلیٰ پا رہا ہوں
بلاوا آگیا شہرِ نبی ﷺ سے
جُھکاۓ سر میں پڑھتا جا رہا ہوں
مرے یاروں ذرا مجھ کو سنبھالوں
خوشی سے میں تو اڑتا جا رہا ہوں
لیے ہیں گنبدِ خضرا کے بوسے
تصور میں مزے یہ پا رہا ہوں
نہ کیوں جھوموں مقدر پہ میں اپنے
کہ رمضان میں مدینہ پا رہا ہوں
سحر مکے میں افطار ان ﷺ کے در پر
کہ رمضان میں مدینہ پا رہا ہوں
عبیدٓ اُن ﷺ کی ولا میں پڑھ کے نعتیں
نہ جانے کتنے دل تڑپا رہا ہوں
`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`
[Blog :: Mohammed Usman Gani Qureshi]
(Social Media :- WhatsApp, Instagram)
Comments
Post a Comment