Tazmeen Munawwar Meri Aankhon Ko
تضمین کلام ٬ وارث علوم اعلٰی حضرت جانشینِ حضور مفتی اعظم ہند ٬ مفتی محمد اختر رضا خان ازہری حضور تاج الشریعہ علیہ الرحمہ
میرے دل کی بھی حسرت پوری اے مرے شہا کردیں
مدینے میں مجھے دوگز زمیں آقا عطا کردیں
کرم کی اِک نظر مجھ پر ٬ شہِ کون و مکاں کردیں
*منور مری آنکھوں کو مرے شمس الضحٰی کردیں*
*غموں کی دھوپ میں وہ سایۂ زلفِ دوتا کردیں*
زباں بوجہل کی مٹھی میں کنکر کو عطا کردیں
سراقہ کو زمیں پکڑے اشارہ مصطفٰی کردیں
حسین ابنِ علی کو فاتحِ کرب و بلا کردیں
*جہاں بانی عطا کردیں بھری جنّت ہبہ کردیں*
*نبی مختارِ کل ہیں جس کو جو چاہیں عطا کردیں*
علی کے واسطے صِہِبا میں سورج کو بلا کردیں
جنابِ غوث کو وہ تاجدارِ اولیاء کردیں
حکومت ہند کی خواجہ کے ہاتھوں میں عطا کردیں
*جہاں میں اُن کی چلتی ہے وہ دم میں کیا سے کیا کردیں*
*زمیں کو آسماں کردیں ثریا کو ثرا کردیں*
بدل سکتا نہیں ہرگز عمر جو فیصلہ کردیں
جو نہ مانے تو اُس کے سر کو وہ تن سے جدا کردیں
جنابِ حضرتِ صدیق اُن پر سب فدا کردیں
*نبی سے جو ہو بیگانہ اسے دل سے جدا کردیں*
*پِدَرْ ما در فرا در مال و جاں اُن پر فدا کردیں*
نبی جو دیں اسے لے لو نہ لو جس سے منع کردیں
محبت سے پکارو دور سب رنج و بلا کردیں
امام احمد رضا کو علم کا کوہ صفاء کردیں
*جہاں میں عام پیغامِ شہِ احمد رضا کردیں*
*پلٹ کر پیچھے دیکھیں پھر سے تجدیدِ وفا کردیں*
مرے تاجِ شریعت کا حمایت فیض ہے تجھ پر
شفاعت جب مری وہ خود کریں گے شافعِ محشر
رضا کے عشق میں پلتا ہوں پھر کس بات کا ہو ڈر
حمایت عمر گزرے مصطفٰی کی نعت پڑھ پڑھ کر
*مجھے کیا فکر ہو اختر مرے یاور ہیں وہ یاور*
*بلاؤں کو جو مری خود گرفتارِ بلا کردیں*
طالب دعا : محمد رضا قادری
[Blog :: Mohammed Usman Gani Qureshi]
(Social Media :- WhatsApp, Instagram)
Comments
Post a Comment