Shajra E Aaliya Qadriyyah Barkatiyyah Razaviyyah Shareef

Shajra-e-Qadriya Razviya Shareef


یا الٰہی رحم فرما مصطفیٰ کے واسطے

یارسولَ اللّٰه کرم کیجے خدا کے واسطے


مشکلیں حل کر شہِ مشکل کُشا کے واسطے

کر بلائیں رد شہیدِ کربلا کے واسطے


سیّدِ سجاد کے صدقہ میں ساجد رکھ مجھے 

علمِ حق دے باقرِ علمِ ہُدیٰ کے واسطے


صدقِ صادق کا تَصدّق صادق الاسلام کر

بے غضب راضی ہو کاظم اور رضا کے واسطے


بہرِ معروف و سَری معروف دے بے خود سَری

جُندِ حق میں گِن جُنیدِ با صفا کے واسطے


بہرِ شبلی شیرِ حق دُنیا کے کتوں سے بچا 

ایک کا رکھ عبدِ واحد بے ریا کے واسطے


بوالفرح کا صدقہ کر غم کو فرح دے حُسن و سعد 

بوالحسن اور بو سعیدِ سعد زا کے واسطے


قادری کر قادری رکھ قادریّوں میں اٹھا

قدرِ عبدالقادرِ قدرت نُما کے واسطے


اَحْسَنَ اللهُ لَھُمْ رِزْقًا سے دے رزقِ حسن

بندۂ رزّاق تاجُ الاصفیا کے واسطے


نصر ابی صالح کا صدقہ صالح و منصور رکھ

دے حیاتِ دیں مُحیِّ جاں فزا کے واسطے


طورِ عرفان و عُلوّ و حمد و حسنیٰ و بہا

دے علی ، موسیٰ ، حَسن ، احمد ، بہا کے واسطے


بہرِ ابراہیم مجھ پر نارِ غم گلزار کر 

بھیک دے داتا بھکاری بادشا کے واسطے


خانۂ دل کو ضیاء دے روئے ایماں کو جمال

شہ ضیاء مولیٰ جمالُ الاولیا کے واسطے


دے محمد کے لیے روزی ، کر احمد کے لیے 

خوانِ فضلُ اللّٰه سے حصّہ گدا کے واسطے


دین و دنیا کے مجھے برکات دے برکات سے 

عشقِ حق دے عشقیِ عشق انتما کے واسطے


حُبِِّ اہلِ بیت دے آلِ محمد کے لیے 

کر شہیدِ عشقِ حمزہ پیشوا کے واسطے


دل کو اچھا تن کو ستھرا جان کو پُر نور کر

اچھے پیارے شمسِ دیں بدر العلیٰ کے واسطے


دو جہاں میں خادمِ آلِ رسول اللّٰه کر 

حضرتِ آلِ رسولِ مقتدا کے واسطے


نور جان و نورِ ایمان نورِ قبر و حشر دے

ابو الحسینِ احمدِ نوری لقا کے واسطے


کر عطا احمد رضائے احمدِ مرسل مُجھے

میرے مولیٰ حضرتِ احمد رضا کے واسطے


 حامدِ محمود اور حمّادِ احمد کر مجھے

میرے مولیٰ حضرتِ حامد رضا کے واسطے


یا الٰہی غوثِ اعظم کے غلاموں میں قبول

ہم شبیۂ غوثِ اعظم مصطفیٰ کے واسطے


میرے مولیٰ دین حق پر استقامت کر عطا

مفتیٔ اعظم جنابِ مصطفیٰ کے واسطے


سایۂ جملہ مشائخ یا خدا ہم پر رہے

رحم فرما آلِ رحمٰں مصطفیٰ کے واسطے


گنبدِ خضریٰ کی ٹھنڈی ٹھنڈی چھاوں میں بسا

نائبِ غوث و رضا مولیٰ ضیاء کے واسطے


بارگاہِ مصطفٰی میں حاضری دائم رہے

فضل الرحمٰں قادری ابنِ ضیاء کے واسطے


ظاہر و باطن کی کر اصلاح دے فوز و فلاح

مصلح الدیں خادم دین ہدیٰ کے واسطے


حق نما و حق نگر حق بی تراب الحق رہے

بو ترابِ حق نما شیرِ خدا کے واسطے


بہرِ ابراہیم بھی لطف و عطائے خاص ہو

نور کی سرکار سے حصہ گدا کے واسطے


یا خدا اختر رضا کو چرخ پر اسلام کے

رکھ درخشاں ہر گھڑی اپنی رضا کے واسطے


یا خدا عسجد رضا کو گلشنِ اسلام میں

رکھ شگفتہ ہر گھڑی اپنے رضا کے واسطے


یا خدا عسجد رضا پر نور کی برسات ہو

مظہر نوری میاں اختر رضا کے واسطے


صدقہ اِن اَعیاں کے دے چھ عین عز علم و عمل

عفو و عرفاں عافیت احمد رؔضا کے واسطے


منجانب : محمّد رضا قادری رضوی

`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`


[Blog :: Mohammed Usman Gani Qureshi]


(Social Media :- WhatsApp, Instagram)


Comments

  1. 👌👌👌👌jazak ALLAHU kasiran ❤️❤️❤️❤️🥰🥰

    ReplyDelete

Post a Comment

Popular posts from this blog

Ziya e Mustafa Ban Kar Ziya Ul Mustafa Aaye

Mat Pucho Bareilly Meñ Humne