Sayyedi Aal Hazrat Or Dr. Iqbal Ke Asha'ar....
روضہ رسول ﷺ پر حاضری.
امام احمد رضا رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ جب مدینہ منورہ تشریف لے گئے اور روضہ اقدس کے سامنے کھڑے ہوئے تو بے قرار ہو کر کہ اٹھے :
پیش نظر وہ نوبہار سجدے کو دل ہے بے قرار
روکۓ سر کو روکئے ہاں یہی تو امتحان ہے
دوسری جانب اقبال حقیقت میں کبھی نہ گیا ، تصوراتی دنیا میں گیا اور در رسول ﷺ پر سر رکھ دیا ، اس وقت کے بادشاه عبدالعزیز نے کہا اے اقبال! تو تو مشرک ہو گیا کہ حضور کو سجدہ کر دیا تو شاعر مشرق یوں بولا
سجود نیست اے عبدالعزیز ایں
بروبم می (یاں) اے خاک از در دوست
( اے عبدالعزيز! میں نے سجدہ نہ کیا ، در رسول ﷺ پر جو خاک گری اسے اپنی پلکوں سے صاف کر رہا ہوں )
حضور سرکار محمد مصطفیٰ ﷺ کا گھر کعبہ کا بھی کعبہ ہے۔
دوران حج جب مدینہ منورہ کی جانب سفر کا وقت آیا تو :اعلحضرت بریلوی رحمتہ اللہ تعالیٰ عنہ نے یہ اشعار پڑھے
حاجیو آؤ شہنشاہ کا روضہ دیکھو ﷺ
کعبہ تو دیکھ چکے کعبے کا کعبہ دیکھو
:اور یہی بات اقبال یوں کہتا ہے
طور موج از غبار خانہ است
کعبہ را بیت الحرم کاشانہ است
طور پہاڑ اس خاک کا مقابلہ بھی نہیں کر سکتا جو ہمارے آقا و مولا کے مقدس گھر میں جھاڑو دیتے ازی اور رسول اللہ ﷺ جس کا گھر کعبہ کا بھی کعبہ ہے
حضور اقدس ﷺ ہی اصلِ دین ہیں
سرکار اعلیٰ حضرت امام احمد رضاخاں بریلوی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں
ان کے طفیل حج بھی خدا نے کرا دی
اصل مراد حاضری اس پاک در کی ہے
(صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم)
:اور اقبال یوں کہتا ہے
تو فرمودی راه بطحا گرفتیم
وگرنہ جز تو ما را منزلے نیست
یا رسول اللہ ! آپ نے حکم دیا تو میں کعبہ کی جانب چلا گیا وگرنہ آپ ﷺ کا در چھوڑ کر جانا مجھے منظور نہ تھا۔۔۔۔ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
حضور ﷺ نہ ہوتے تو کچھ نہ ہوتا
سیدی اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان بریلوی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں
ہوتے کہاں خلیل و بنا کعبہ و منی
لولاک والے صاحبی سب تیرے گھر کی ہے
حضور ! آپ نہ ہوتے تو نہ سیدنا ابراہیم علیہ السلام ہوتے ، نہ ہی کعبہ و منی ، اے صاحب لولاک و منی ! یہ سب آپ ہی کے سبب ہے۔۔۔۔ صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم
:اور اقبال یوں کہتا ہے
ہو نہ یہ پھول تو بلبل کا ترنم بھی نہ ہو
چمن دہر میں کلیوں کا تبسم بھی نہ ہو
نہ یہ ساقی ہو تو پھر یہ بھی نہ ہو خم بھی نہ ہو
بزم توحید بھی دنیا میں نہ ہو تم بھی نہ ہو
خیمہ افلاک کا ایستاده اسی نام سے ہے
نبض ہستی تپش آمادہ اسی نام سے ہے
( Kalam Link )
`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`
[Blog :: Mohammed Usman Gani Qureshi]
Comments
Post a Comment