Padho Durood Ke Mawlood Ki Ghadi Aayi
پڑھو درود کہ مولود کی گھڑی آئ
آۓ سرکارﷺ آۓ میرے دلدارﷺ آۓ
ہر اک ساعت و لمحہ ہے قیمتی اس کا
ہر ایک رات سے بڑھ کر ملا اسے رتبہ
اسی لیے تو یہ شب بہترین کہلائی
خدا کا شکر کرو اور پڑھو درود ان پر
کہ آج لاۓ ہیں تشریف ہادی و رہبرﷺ
زمانے بھر میں ہے مشہور جن کی یکتائی
چھٹے ہیں بادلِ غم خوشیاں ساتھ لائی
ہر ایک چہرے اب مسکراہٹ آئی ہے
ہر اک کے دل میں بجی ہے خوشی کی شہنائی
جہاں میں سبز پرچموں کی بہار آئی ہے
اور عاشقوں نے مکاں ہر گلی سجائی ہے
ہے شاد شاد نبیﷺ کا ہر اک تمنائی
جہاں گونج اٹھا مرحبا کے نعروں سے
خوشی ہے کیسی نہ پوچھو یہ غم کی ماروں سے
یہی وہ رات ہے جو کیف کا سما لائی
انہی کے در سے ہی دریاِ جود بہتے ہیں
وہ آۓجو نہیں سائل کو نہیں کہتے ہیں
سخاوت ایسی عطا رب نے اُنﷺ کو فرمائی
شبِ ولادتِ سرکارﷺ کا ہے یہ صدقہ
کہ مل گیا ہے ثناخاں عبید کو جذبہ
مسافر اس کی یہ محنت جبیں تو رنگ لائی
`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`
[Blog :: Mohammed Usman Gani Qureshi]
Comments
Post a Comment