Mujh Pe Maula Ka Karam Hai Unki Naate Padhta Hoon
صَلِّ عَلٰی نَبِیِّنَا صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ
صَلِّ عَلٰی شَفِیْعِنَا صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ
مجھ پہ مولا کا کرم ہے ان ﷺ کی نعتیں پڑھتا ہوں
دامن اپنا رب ﷻ کی رحمت سے میں ہر دم بھرتا ہوں
میں صدقے یَا رَسُوْل اَللَّهْ ﷺ
میں صدقے یَا حَبِیْب اَللَّهْ ﷺ
دھوم ان ﷺ کی نعت خوانی کی مچاتے جائیں گے
یَا رَسُوْل اَللَّهْ ﷺ کا نعرہ لگاتے جائیں گے
نعت خوانی موت بھی ہم سے چھوڑا سکتی نہیں
قبر میں بھی مصطفٰی ﷺ کے گیت گاتے جائیں گے
کتنا بڑا ہے مجھ پہ یہ احسانِ مصطفٰی ﷺ
کہتے ہیں لوگ مجھ کو ثناء خوانِ مصطفٰی ﷺ
بہیرِ بخشش پاس اپنے کچھ نہیں اس کے سوا
عمر بھر نعتیں سنیں گے اور سناتے جائیں گے
نعت خوانی کا نشہ نس نس میں ایسا چھا گیا
قبر میں بھی گیت عبید ہم مصطفٰی ﷺ کے گائیں گے
کوئی گفتگو ہو لب پر ترا ﷺ نام آگیا ہے
ترا ﷺ ذکر کرتے کرتے یہ مقام آگیا ہے
جسے پیکے شیخ سعدی بلغ العُلٰے پکارے
مرے دستِ نہ طوا میں وہی جام آگیا ہے
جتنا دیا سرکار ﷺ نے مجھ کو اتنی مری اوقات نہیں
یہ تو کرم ہے ان ﷺ کا ورنہ مجھ میں تو ایسی بات نہیں
غور تو کر سرکار ﷺ کی تُجھ پہ کتنی خاص عنایت ہے
کوثر تو ہے ان ﷺ کا ثناء خواں یہ معمولی بات نہیں
ترا ﷺ وصف بیان ہو کس سے تری ﷺ کون کرے گا بڑائی
اس گردِ سفر میں گم ہے جبریلِ امین کی رسائی
ہم نہیں چھوڑتے یہ سارا زمانہ مجھ کو
مرے آقا ﷺ تو ہے سینے سے لگانے کے لیے
بخش دی نعت کی دولت میرے آقا ﷺ نے مجھے
کتنا پیارا ہے وسیلہ سرکار ﷺ کو پانے کے لیے
سینے میں بھرا ہے تری ﷺ نعتوں کا خزانہ
عالم میں لٹاتا ہو کمائی ترے ﷺ در کی
صدائے درودوں کی آتی رہے گی
جنہیں سن کے دل شاد ہوتا رہے گا
خدا اہلِ سُنّت کو آباد رکھے
مُحَمَّد کا میلاد ہوتا رہے گا
اب کے برس بھی ہونٹوں پہ ان ﷺ کی ثناء رہی
اب کے برس بھی وجد میں اُن ﷺ کی فضا رہی
اب کے برس بھی مدحا کے کھلتے رہے گلام
اب کے برس بھی کشتِ دل و جاں سوا رہی
اب کے برس بھی لب پہ ترانہ تھا نعت کا
اب کے برس بھی چار سو مہکی صبا رہی
اب کے برس بھی شہرِ سخن میں تھی رونقیں
اب کے برس بھی رقص میں مری صدا رہی
اب کے برس بھی شعر و سخن سے تھے دوستی
اب کے برس بھی دوستوں حمد و ثناء رہی
اب کے برس بھی تذکرۂ مصطفٰی ﷺ رہا
اب کے برس بھی گفتگو صَلِّ عَلٰی رہی
آواز عبید تری بفیضانِ نعت ہی
سینوں میں عاشقانِ نبی ﷺ کے اتر گئی
`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`
[Blog :: Mohammed Usman Gani Qureshi]
(Social Media :- WhatsApp, Instagram)
Comments
Post a Comment