Manqabat e Tajushshariyah :: Waah Kya Rang he Aye Azhari Dulha Tera

 منقبت ٬ مفتی ٬ محقق ٬ مفسر ٬ محدث ٬ مدبر ٬ مفکر ٬ مُرشِدِ کامل ٬ شیخ طریقت ٬ افقد الفقھاء ٬ قاضی القضاۃ ٬ سلطان الفقھاء ٬ زبدۃ المتقین ٬ وارث علوم اعلٰی حضرت ٬ جانشینِ حضور مفتیٔ اعظم ہند ٬ حــضـور تـاج الـشـریـعہ مـفـتی مـحـمـد اخـــتـر رضـــا خــان ازہــری قــادری رضــوی فـاضـل بـریـلـوی رحـمـۃ اللّٰـه عـلیہ




اختر رضا خاں تاج الشریعہ 

اختر رضا خاں تاج الشریعہ 


تیرا پیغامِ عمل ، مسلکِ اعلیٰ حضرت

دولتِ عشقِ رسالت ہے اَثاثہ تیرا


واہ کیا رنگ ہے ازہری دولہا تیرا

نوری پوشاک ہے رضوی ہے عمامہ تیرا 


میرے مسلک کی آواز اعلٰی حضرت کا جاباز 

اختر رضا ٬ اختر رضا ٬ اختر رضا میرا 


ہٗو بہٗو مفتیٔ اعظم کی جھلک ہے تجھ میں

استقامت کی بلندی پہ ہے تقوٰی تیرا


اہلِ حق کہنے لگے ، تاجِ شریعت تجھ کو

جو ہرِ علم و عمل سب نے جو دیکھا تیرا


اپنی قسمت پہ سدا ناز کریں گے وہ لوگ

دیکھا ہے جن کی نگاہوں نے بھی چہرہ تیرا


کیوں نہ قرباں ہوں دل و جان سے ہم سب اِن پر

شاہِ عسجد میں نظر آتا ہے جلوہ تیرا


تیرے ہاتھوں میں دیا ہاتھ تو فضلِ رب سے

ساتھ جنت میں بھی ہم سب کو ملے گا تیرا


تیری تحریر سے گھائل ہیں نبی کے دشمن

تیز ہے خنجر و شمشیر سے خامہ تیرا


چاند تاروں کی ہے بارات ، رَچی ہے شادی

حامدی پھول ہیں ، جیلانی ہے سہرا تیرا


تیری ہستی ہے کمالاتِ رضا کی مَظہر

تاج والوں میں شہا تاج ہے اونچا تیرا


عشق والوں کا حرم ہے ترے اَجداد کا در

قبلۂ اہلِ محبت ہے گھرانہ تیرا


ہے وہی شانِ قیادت ترے خوں کے اندر

تیرے قرباں کہ مُجَدِد ہوا بابا تیرا


تجھ میں وہ نور ہے اے اخترِ بُرجِ رفعت

موت کے بعد بھی روشن ہے ستارہ تیرا


آج بھی اہلِ نظر دیکھ رہے ہیں تجھ کو

عشق والوں پہ شہا ، ہاتھ ہے رکھا تیرا


ایسے روشن ہیں زمانے میں ترے نقشِ قدم

چھو نہ پائیں گے اندھیرے کبھی رستہ تیرا


بٹ رہا ہے تری چوکھٹ سے نبی کا فیضان

کم نہ ہوگا کبھی تاحشر خزانہ تیرا


چاند کے در پہ ستاروں کی ہے جیسی کثرت

یوں ترے چاہنے والوں میں ہے روضہ تیرا


اے ولی ابنِ ولی تیرے تقدُّس کی قسم

دہر میں جوہرِ کردار ہے یکتا تیرا


حشر تک تجھ پہ خدا ابرِ عطا برسائے

پھیلتا جائے زمانے میں اجالا تیرا


تیری آغوشِ کرم میں ہے فریدی کی حیات

ہر مصیبت سے بچاتا ہے سہارا تیرا


تیری نسبت سے فریدی پہ بھی ہے فضل و کرم

رب کا ، سرکار کا اور غوث و رضا کا ، تیرا



طالب دعا : محمد رضا قادری


[Blog :: Mohammed Usman Gani Qureshi]

(Social Media :- WhatsApp, Instagram)

Comments

Popular posts from this blog

Ziya e Mustafa Ban Kar Ziya Ul Mustafa Aaye

Mat Pucho Bareilly Meñ Humne