Mangne Ka Mazah Hy Dare Yaar Par
مانگنے کا مزہ ہے درِ یار پر
ہر طلب پر عطا ہے درِیار پر
کون لب کھولتا ہے درِ یار پر
بے طلب مل رہا ہے درِ یار پر
مانگ ان سے نہیں جن کے لب پر نہیں
جو بھی مانگا ہے ملا ہے درِیار پر
بخش دے یا خدا سُن کے فرما ترا
آج حاضر گدا ہے درِیار پر
کیوں نہ مانگے *عبید* ان کے در پر قضا
جی گیا ہے جو مرا درِ یار پر
`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`
[Blog :: Mohammed Usman Gani Qureshi]
(Social Media :- WhatsApp, Instagram)
Comments
Post a Comment