Main Madeene Chala

 

میں مدینے چلا ٬ میں مدینے چلا

 پھر کرم ہو گیا میں مدینے چلا لا


کیف سا چھا گیا میں مدینے چلا

جھومتا جھومتا میں مدینے چلا 


میرے آقا ﷺ کا در ہوگا پیش نظر 

چائے اور کیا میں مدینے چلا


میرے گندے قدم اور ان کا حرم

لاج رکھنا خدا میں مدینے چلا


گنبدِ سبز پر جب پڑھی گئی نظر

کیا سرور آئے گا میں مدینے چلا 


سبز گنبد کا نور زنگ کر دے گا دور

پاۓ گا دل جلا میں مدینے چلا


اشک تھمتے نہیں پاؤں جمتے نہیں

لتھڑتا ہوا میں مدینے چلا


میرے صدیق عمر ہو سلام آپ پر 

اور رحمت صدا میں مدینے چلا


وہ خود کی زمیں جس کے اندر مکیں

میرے حمزہ پیا میں مدینے چلا


ان کا غم چشم تر اور سوز جگر

اب تو دے دے خدا میں مدینے چلا


ساقیا میں پلا میں مدینے چلا 

مست و بے خود بنا میں مدینے چلا 

.

ہاتھ اٹھتے رہے مجھ کو دیتے رہے

وہ طلب سے سوا میں مدینے چلا


نورِ حق کے حضور اپنے سارے قصور 

 بخشوانے چلا میں مدینے چلا 


وہ باقی کی زمیں جس کے اندر مکین کھیل

میرے مدنی ضیاء میں مدینے چلا


ان کے مینار پر جب پڑھی گئی نظر

کیا سرور آئے گا میں مدینے چلا


لطف تو جب ملے مجھ سے مرشد کہے 

چل *عبید رضا* میں مدینے چلا


`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`


[Blog :: Mohammed Usman Gani Qureshi]


(Social Media :- WhatsApp, Instagram)


Comments

Popular posts from this blog

Ziya e Mustafa Ban Kar Ziya Ul Mustafa Aaye

Mat Pucho Bareilly Meñ Humne