Kyun Kar Na Mere Dil Me Ho Ulfat Rasool Ki (ﷺ)
کیوں کرنا میرے دل میں ہو الفت رسول ﷺ کی
جنّت میں لے کے جائے گی چاہت رسول ﷺ کی
چلتا ہوں میں بھی قافلے والوں رکو ذرا
ملنے دو بس مجھے بھی اجازت رسول ﷺ کی
پوچھے جو دین و ایمان نکیرین قبر میں
اس وقت میرے لب پہ ہو مدحت رسول ﷺ کی
تڑپا کے اُن ﷺ کے قدموں میں مجھ کو گرادے شوق
جس وقت ہو لحد میں زیارت رسول ﷺ کی
سرکار ﷺ نے بلا کے مدینہ دکھا دیا
ہو گی مجھے نصیب شفاعت رسول ﷺ کی
یا رب ﷻ دکھا دے آج کی شب جلوۂ حبیب ﷺ
اک بار تو عطا ہو زیارت رسول ﷺ کی
دامن میں اُن ﷺ کے لے لو پناہ آج منکروں
مہنگی پڑیں گی ورنہ عداوت رسول ﷺ کی
تو ہے غلام اُن ﷺ کا عبیدِ رضا ترے
محشر میں ہو گی ساتھ حمایت رسول ﷺ کی
ماشأاللہ
ReplyDelete