Jo Ho Chuka Hai Jo Hoga Huzoor Jante Hain ﷺ
جو ہو چکا ہے جو ہوگا حضور ﷺ جانتے ہیں
تری عطا سے خدایا حضور ﷺ جانتے ہیں
وہ ﷺ مومنوں کی تو جانوں سے قریب ہوۓ
کہاں نے کس نے پکارا حضور ﷺ جانتے ہیں
ہرن یہ کہنے لگی چھوڑ دے مجھے صیاد
میں لوٹ آؤں گی وﷲ حضور ﷺ جانتے ہیں
ہرن نے اونٹ نے چڑیوں نے کی یہی فریاد
کہ اُن کے غم میں مداوا حضور ﷺ جانتے ہیں
بلا رہے ہیں نبی ﷺ جا کہ اتنا بول اسے
درخت کیسے چلے گا حضور ﷺ جانتے ہیں
وہابیوں کا عقیدہ وہ غیب دان نہیں
صحابیوں کا عقیدہ حضور ﷺ جانتے ہیں
کہاں مرے گے ابو جہل و عتبہ و شیبہ
کہ جنگِ بدر کا نقشہ حضور ﷺ جانتے ہیں
اسی لئے تو سلایا ہے اپنے پہلو میں
کہ یارِغار کا رتبہ حضور ﷺ جانتے ہیں
عمر نے تن سے جدا کر دیا تھا سر جس کا
وہ اپنا ہے کہ پرایا حضور ﷺ جانتے ہیں
نبی ﷺ کا فیصلہ نہ مان کر وہ جاں سے گیا
مزاج عمر کا ہے کیسا حضور ﷺ جانتے ہیں
وہی ہیں پیکر شرم و حیا و ذوالنورین
مقام ان کی حیا کا حضور ﷺ جانتے ہیں
وہ خود شہید ہیں بیٹے، نواسے، پوتے شہید
علی کی شانِ یگانہ حضور ﷺ جانتے ہیں
ہے جس کے مولا حضور ﷺ اس کے علی مولا
ابوتراب کا رتبہ حضور ﷺ جانتے ہیں
میں ان کی بات کروں یہ کہاں مری اوقات
کہ شانِ فاطمہ زاہرہ حضور ﷺ جانتے ہیں
جناں میں کون ہیں سردار نوجوانوں کے
حسن حسین کے نانا حضور ﷺ جانتے ہیں
نہیں ہے زادِ سفر پاس جن غلاموں کے
انہیں بھی در پہ بلانا حضور ﷺ جانتے ہیں
خدا ہی جانے عبیدٓ اُن ﷺ کو ہے پتا کیا کیا
ہمیں پتا ہے بس اتنا حضور ﷺ جانتے ہیں
`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`
[Blog :: Mohammed Usman Gani Qureshi]
Comments
Post a Comment