Jashn e Wiladat Manao
جشنِ ولادت مناؤ ٬ جشنِ ولادت مناؤ
شادی کے نغمے سناؤ جشنِ ولادت مناؤ
آمد ہوئی مصطفٰی کی آئی صدا مرحبا کی
راہوں میں آنکھیں بچاؤ جشنِ ولادت مناؤ
آمد کی دھومیں مچی ہو یارو یہ گلیاں سجی ہوں
کچھ جوش ایسا دیکھاؤ جشنِ ولادت مناؤ
یارو ہرے پرچموں سے رنگ بہ رنگ قمقموں سے
اپنے گھروں کو سجاؤ جشنِ ولادت مناؤ
گیت اُن کے گاتے ہی رہنا دن یہ مناتے ہی رہنا
بچوں کو بھی یہ سکھاؤ جشنِ ولادت مناؤ
دل سے کدورت میٹا کر شکوے شکایت بھلا کر
سب کو گلے سے لگاؤ جشنِ ولادت مناؤ
لب پہ رہے اُن کی باتیں دل میں رہے اُن کی یادیں
اس طرح محفل میں آؤں جشنِ ولادت مناؤ
رحمت کے بادل گھرے ہیں چھم چھم برسنے لگے ہیں
خوب آج اس میں نہاؤ جشنِ ولادت مناؤ
مولائے کل آگئے ہے ختمِ رسول آگئے ہیں
نعرہ یہ مل کے لگاؤ جشنِ ولادت مناؤ
واللہ عبید اپنی عزت ہے نعت ہی کی بدولت
اس کو وظیفہ بناؤ جشنِ ولادت مناؤ
`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`
[Blog :: Mohammed Usman Gani Qureshi]
Comments
Post a Comment