Jab Gumbd E Khazra Pe Woh pehli Nazar Gayi
جب گنبدِ خضرا پہ وہ پہلی نظر گئی
آنکھوں کے راستے میرے دل میں اتر گئی
برسی تھی اس قدر کہ نہا سہ گیا ادھر
وہ بارشِ کرم مرے دامن کو بھر گئی
جو کہ سکا نہ لب سے ملی وہ مراد بھی
مرے سکوت پر بھی شہا کی نظر گئی
مر کر بھی نہ مروں گا میں ﷲ کی قسم
یہ جان ان ﷺ کے ذکر میں میری اگر گئی
دل بھی ہے شاد شاد طبیعت ہے پُر بہار
لگتا ہے آج میری مدینے خبر گئی
طیبہ سے لوٹنا کسی عاشق سے پوچھیے
ایسا لگے کہ روح بدن سے گزر گئی
آواز *عبید* تیری بفیضانِ نعت ہی
سینوں میں عاشقانِ نبی ﷺ کے اتر گئی
`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`
[Blog :: Mohammed Usman Gani Qureshi]
Comments
Post a Comment