Aoj Pana Mere Huzoor Ka Hai (ﷺ)
اوج پانا مرے حضور ﷺ کا ہے
عرش جانا مرے حضور ﷺ کا ہے
عرش سے بھی پرے وہ ہو آۓ
آنا جانا مرے حضور ﷺ کا ہے
شادیانے بجے شبِ معراج
آج جانا مرے حضور ﷺ کا ہے
میں ہوں تیار انتظار یہ ہے
کہ کب بلانا مرے حضور ﷺ کا ہے
بیٹھے بیٹھے مدینہ گھوم آۓ
کیا بلانا مرے حضور ﷺ کا ہے
دینے والی ہے ذات ﷲ کی
پر دلانا مرے حضور ﷺ کا ہے
بے زباں بول اٹھے ہتھیلی میں
جب پڑھانا مرے حضور ﷺ کا ہے
چاند کیوں کر نہ ہو گا دو ٹکرے
حکم پانا مرے حضور ﷺ کا ہے
لعل و یا قوت و نیلم و مر جان
ہر خزانہ مرے حضور ﷺ کا ہے
جان بے جاں بدن میں لوٹ آئی
مسکرانا مرے حضور ﷺ کا ہے
دل عبیدِ رضا کا ہے گلشن
دل سجانا مرے حضور ﷺ کا ہے
کاش کہنے لگیں یہ لوگ عبید
تو دیوانہ مرے حضور ﷺ کا ہے
`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`
[Blog :: Mohammed Usman Gani Qureshi]
Amazing 👌👌
ReplyDelete