Aa Gaye Muzda Shafa'at Ka Sunane Wale
آگئے مژدہ شفاعت کا سنانے والے
نارِ دوزخ سے غلاموں کو بچانے
تو جلا سکتی نہیں سن لے جہنم ہم کو
ہم تو ہیں جشنِ ولادت کے منانے والے
کر کے احسان جتانا یہ نہیں شان اُنﷺ کی
اور ہی ہوں گے وہ احسان جتانے والے
ہے مقدر میں بلندی ہی بلندی اپنے
ہم تو ہیں قدموں میں سر اُن ﷺ کے جھکانے والے
مر کے پہنچا جو لحد میں تو نکیروں نے کہا
مرحبا نعت شہِ دیں ﷺ کی سنانے والے
کاش سرکار ﷺ سرِ حشر کہیں مجھ سے عبید
آجا دامن میں مری نعت سنانے والے
`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`•`
[Blog :: Mohammed Usman Gani Qureshi]
Comments
Post a Comment