Tum Ne Shah E Wala

 ز قلم ⁦✍️⁩ بلبلے باغِ مدینہ حفظ حدائقِ بخشش الحاج محمد اویس رضا قادری دامت برکاتہم العالیہ


تم نے شہِ جیلاں مجھے بغداد بلایا

یوں میرے مقدر کو شہا تم نے جگایا


دیکھوں تیرا دربار میری یہ تھی تمنا

مدت کا میرے دل کا یہ ارمان بھر آیا


ہاں ہاں تمہے معلوم ہے کیا چاہئیے مجھ کو

یا غوث کرم کر میں بڑی دور سے آیا


ٹکروں سے تیرے در کے شہا پلتی ہے دنیا

مالک ترے جد کو ترے ﷲ نے بنایا


ہو شکر ادا کیسے تمہارا شہ جیلاں

کہ مجھ پاپی کو دربار کا دیدار کرایا


ہر آرزو بر آئے اویسِ رضوی کی

یہ عرض لیے آقا کراچی سے میں آیا


نظروں میں صدا رکھنا عبیدِ رضوی کو

میراں ہو سر پہ ہمیشہ ترا سایہ

Comments

Popular posts from this blog

Ziya e Mustafa Ban Kar Ziya Ul Mustafa Aaye

Mat Pucho Bareilly Meñ Humne