Naat E Paak
نعت رسول مقبولﷺ
رب اکبر کی عطا مجھ پر اگر ترسیل ہو
نعت لکھنے کے لیے حاصل پرِ جبریل ہو
ہم لحد میں اپنی جاکر خلد میں ہو جائیں گے
آپ کے فرمان اقدس کی اگر تعمیل ہو
آسماں کے پھول چن لوں اور پڑھوں ان پر درود
نامۂ اعمال کی کچھ اس طرح تشکیل ہو
خوبصورت، خوب سیرت، کون قران جمیل
دو جہاں کے حسن کی اک آپ ہی تکمیل ہو
فکر ہوگی مطمئن اور روح ہوگی شاد کام
دل میں روش عشق مولی کی اگر قندیل ہو
اے مرے یٰسین و طٰہٰ اے مبشر، اے نذیر
امین سے کیا آپ کے اوصاف کے تفصیل ہو
از امین صدیقی رضوی مراداباد یوپی
7505031575NAA
Comments
Post a Comment