Tazmeen E Naseer With Kalam E RAZA
Sab Se Awla Wa Aala Hamara Nabi ﷺ
تیرگی میں اجالا ہمارا نبی ﷺ
روشنی کا حوالا ہمارا نبی ﷺ
غیب داں ، کملی والا ہمارا نبی ﷺ
سب سے اولی و اعلی ہمارا نبی ﷺ
سب سے والا و اعلی ہمارا نبی ﷺ
در پہ غیروں کے زحمت نہ فرمائیے
بھیک لینے مدینے چلے جائیے
کوئی دیتا ہے تو سامنے لائیے
کون دیتا ہے دینے کو منھ چاہیئے
دینے والا ہے سچا ہمارا نبی ﷺ
زندگی کتنے موتی پروتی رہی
خود میں رنگ تغیر سموتی رہی
بیج کیا کیا تنوع کے بوتی رہی
قرنوں بدلی رسولوں کی ہوتی رہی
چاند بدلی کا نکلا ہمارا نبی ﷺ
جیسے مہر سما ایک ہے، ویسے ہی
جیسے روز جزا ایک ہے، ویسے ہی
جیسے باب عطا ایک ہے، ویسے ہی
جیسے سب کا خدا ایک ہے، ویسے ہی
ان کا ، أن کا ، تمہارا ، ہمارا نبی ﷺ
اب نہ دل پہ کوئی بات لیجے کہ ہے
جام کوثر کوئی دم میں پیجے کہ ہے
اے نصیر اب ذرا غم نہ کیجے کہ ہے
غمزدوں کو رضا مژدہ دیجے کہ ہے
بے کسوں کا سہارا ہمارا نبی ﷺ
Comments
Post a Comment