Kalam e Noori

   Salam written by Huzoor Sayyidi mujaddid Ibn e Mujaddid Wali Ibn e Wali Mufti Ibn e Mufti Hazrat Allama Mustafa Raza Khan [NOORI] Mufti E A'azam Hind Alayhirrehma..


سلام

بہ سرکار خیر الانام علیہ وعلیٰ آلٰہ التحیۃ والسلام

تم پر لاکھوں سلام
تم پر لاکھوں سلام

سب سے اعلیٰ عزت والے
غلبہ و قہر و طاقت والے
حرمت والے کرامت والے
تم پر لاکھوں سلام

تم پر لاکھوں سلام

ظاہر باہر سیادت والے
غالب قاہر ریاست والے
قوت والے شہادت والے
تم پر لاکھوں سلام

تم پر لاکھوں سلام

نور علم و حکمت والے
نافذ جاری حکومت والے
رب کی اعلیٰ خلافت والے
تم پر لاکھوں سلام

تم پر لاکھوں سلام

آپ کا چاہا رب کا چاہا
رب کا چاہا آپ کا چاہا
رب سے ایسی چاہت والے
تم پر لاکھوں سلام

تم پر لاکھوں سلام

تم ہو شہ اورنگ خلافت
تم ہو والی ملک جلالت
تم ہو تاج رفعت والے
تم پر لاکھوں سلام

تم پر لاکھوں سلام

رب کے پیارے راج دلارے
ہم ہیں تمہارے تم ہو ہمارے
اے دامان رحمت والے
تم پر لاکھوں سلام

تم پر لاکھوں سلام

دھو دیں گنہ کے دھبے کالے
ابرِ کرم کے برسیں جھالے
گیسوؤں والے رحمت والے
تم پر لاکھوں سلام

تم پر لاکھوں سلام

ڈگمگ ڈگمگ نیا ہالے
جیرا کانپے توئی سنبھالے
آہ دوہائی رحمت والے
تم پر لاکھوں سلام

تم پر لاکھوں سلام

بگڑی ناؤ کون سنبھالے
ہائے بھنور سے کون نکالے
ہاں ہاں زور و طاقت والے
تم پر لاکھوں سلام

تم پر لاکھوں سلام

راجا پرجا آپ کے دوارے
سب ہیں بیٹھے جھولی پسارے
داتا پیارے دولت والے
تم پر لاکھوں سلام

تم پر لاکھوں سلام

کھیون ہارے کھیون ہارے
بیّاں پکڑے مورے پیارے
قوت والے ہمت والے
تم پر لاکھوں سلام

تم پر لاکھوں سلام

اپنے پرائے آپ کے در سے
نعمتیں پائیں جھولیاں بھر کے
اللہ اللہ سخاوت والے
تم پر لاکھوں سلام

تم پر لاکھوں سلام

عرش علا پر رب نے بلایا
اپنا جلوۂ خاص دکھایا
خلوت والے جلوت والے
تم پر لاکھوں سلام

تم پر لاکھوں سلام

تخت تمہارا عرش خدا کا
ملک خدا ہے ملک تمہارا
رب کی اعلیٰ خلافت والے
تم پر لاکھوں سلام

تم پر لاکھوں سلام

دے دیئے تم کو اپنے خزانے
رب عزت رب علا نے
دونوں جہاں کی نعمت والے
تم پر لاکھوں سلام

تم پر لاکھوں سلام

ایسی دولت پائی پھر بھی
مسکینی ہی تم نے چاہی
مسکینوں پر رحمت والے
تم پر لاکھوں سلام

تم پر لاکھوں سلام

آپ سے دولت پائے دنیا
آپ کریں خود فاقہ پہ فاقہ
ایسی بخشش و دولت والے
تم پر لاکھوں سلام

تم پر لاکھوں سلام

نعمتیں تم اوروں کو کھلاؤ
خود کھاؤ تو جو کی کھاؤ
نان جویں پہ قناعت والے
تم پر لاکھوں سلام

تم پر لاکھوں سلام

دولت دو عالم کو بانٹو
پیٹ پر اپنے پتھر باندھو
اللہ اللہ سخاوت والے
تم پر لاکھوں سلام

تم پر لاکھوں سلام

غیروں کو اپنوں سے زیادہ
بانٹی تم نے دولت دنیا
ماشاء اللہ ہمت والے
تم پر لاکھوں سلام

تم پر لاکھوں سلام

ہم ہیں جتنے خاطی مخطی
آپ ہیں اس زائد معطی
عفو و صفح و عنایت والے
تم پر لاکھوں سلام

تم پر لاکھوں سلام

تم کو دیکھا حق کو دیکھا
آپ کی صورت اس کا جلوہ
اچھی اچھی صورت والے
تم پر لاکھوں سلام

تم پر لاکھوں سلام

کتنے پردے ہیں چہرے پر
چہرہ پھر بھی مانند قمر
اے نورانی صورت والے
تم پر لاکھوں سلام

تم پر لاکھوں سلام

صورت اقدس سے حق ظاہر
کلمہ پڑھتے دیکھ کے کافر
اے حقانی صورت والے
تم پر لاکھوں سلام

تم پر لاکھوں سلام

بو جہل لعیں کلمہ پڑھتا
دیکھا ہی نہیں اس نے شاہا
پردوں والی صورت والے
تم پر لاکھوں سلام

تم پر لاکھوں سلام

خلاق تمہارا خلق الہٰی
فیض تمہارا نامتناہی
اے پاکیزہ سیرت والے
تم پر لاکھوں سلام

تم پر لاکھوں سلام

ایسی مقدس خواب راحت
آپ تو سوئیں جاگے قسمت
اے ربانی دعوت والے
تم پر لاکھوں سلام

تم پر لاکھوں سلام

چشم سر نے حق کو دیکھا
دل نے حق کو حق ہی جانا
اے حقانی صورت والے
تم پر لاکھوں سلام

تم پر لاکھوں سلام

مَازَاغَ بَصَرُکَ یَا مَولیٰ
مَاکَذَبَ قَلْبُکَ حِیْنَ رَاٰی
ایسی چشم بصیرت والے
تم پر لاکھوں سلام

تم پر لاکھوں سلام

قول حق ہے قول تمہارا
اِنْ ھُوَ اِلَّا وَحْیٌ یُّوْحیٰ
صدق و حق و امانت والے
تم پر لاکھوں سلام

تم پر لاکھوں سلام

فعل تمہارا فعل خدا ہے
اس کا گواہ اَللہُ رَمیٰ ہے
حق سے ایسی نسبت والے
تم پر لاکھوں سلام

تم پر لاکھوں سلام

آپ کا ید ید رب واحد
فَوْقَ اَیْدِیْھِمْ ہے شاہد
اے ربانی بیعت والے
تم پر لاکھوں سلام

تم پر لاکھوں سلام

دین حق کے ہادی، رہبر
تم ہو حق کے نائب اکبر
ناسخ ادیاں شریعت والے
تم پر لاکھوں سلام

تم پر لاکھوں سلام

حلت و حرمت آپ کے منہ سے
ایسے ہی ہے جیسے حق کے
حلت والے حرمت والے
تم پر لاکھوں سلام

تم پر لاکھوں سلام

آپ کا سایہ کیسے ہوتا
آپ ہیں نور حق کا سایا
ظل رحمت طلعت والے
تم پر لاکھوں سلام

تم پر لاکھوں سلام

آپ کا دم ہے فرش کی نزہت
اور قدم ہے عرش کی زینت
حسن و جمال و لطافت والے
تم پر لاکھوں سلام

تم پر لاکھوں سلام

تم ہو نور چشم خلت
تم ہو سرور قلب صفوت
تم ہو وجد کی فرحت والے
تم پر لاکھوں سلام

تم پر لاکھوں سلام

اے شاہد حق، شاہد امت
کافر پر تم رب کی حجت
تم مومن کی نصرت والے
تم پر لاکھوں سلام

تم پر لاکھوں سلام

سنت رب عزت تم ہو
زیب و زین جنت تم ہو
امن و امان امت والے
تم پر لاکھوں سلام

تم پر لاکھوں سلام

خواب میں جلوہ اپنا دکھاؤ
نوریؔ کو تم نوری بناؤ
اے چمکیلی رنگت والے
تم پر لاکھوں سلام

تم پر لاکھوں سلام
تم پر لاکھوں سلام
تم پر لاکھوں سلام

سامانِ بخشش

   

Comments

Popular posts from this blog

Ziya e Mustafa Ban Kar Ziya Ul Mustafa Aaye

Mat Pucho Bareilly Meñ Humne